ریاست مغربی بنگال کی جانب سے سول سروس کے خواہش مندوں کے لئے اسٹڈی سینٹر 2014 میں قائم کیا گیا تھا۔ سول سروسس میں ریاست مغربی بنگال کی نمائندگی خاطر خواہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ایسے اسٹڈی سینٹر کی کمی محسوس کی جا رہی تھی جہاں سول سروسس کی تیاری کے لئے تمام سہولیات موجود ہوں اور جس کی مدد سے ریاست کے طلباء کو اپنے خواب پورے کرنے میں مدد ملے۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاستی حکومت کے ماتحت میں سول سروسس اسٹڈی سینٹر کا 2014 میں افتتاح کیا تھا۔
2014 سے سول سروسس کی تیاری کرنے والوں کے لئے اس اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ان کی رہنمائی کی جا رہی ہے۔ آج 2021 پریلیمنری امتحان کے لئے دس ماہ کریش کورس کا افتتاح ای ٹی آئی کے ڈی جی اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے مشیر خاص آلاپن بنرجی نے کیا۔
ستیندر ناتھ سول سروس اسٹڈی سینٹر کے چیئرمین یہ سنٹر سول سروس کی تیاری کرنے والوں کے لئے کورس کا افتتاح کر رہی ہے، جس کا خاکہ آئی اے ایس اور اس کورس کے ڈائریکٹر راجن ویر کپور نے تیار کیا ہے اور یہ کورس دو ماہ تک جاری رہے گا۔