اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی ٹی ملازمین کو ملازمت دینے کا فیصلہ - ممتابنرجی

بنگال حکومت نے بیرون ریاستوں سے آ ئی ٹی ملازمت سے منسلک افراد کے لئے ملازمت دینے کے لئے ویب پورٹل کا افتتاح کیا ۔

آئی ٹی ملازمین کو ملازمت دینے کا فیصلہ
آئی ٹی ملازمین کو ملازمت دینے کا فیصلہ

By

Published : Jun 10, 2020, 6:08 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کرما بوھمی نام کے پورٹل کی تصویر اور معلومات شئیر کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ریاستوں سے آ ئی ٹی ملازمت سے منسلک افراد کے لئے ملازمت دینے کے لئے ویب پورٹل کا افتتاح کیا ۔

آئی ٹی ملازمین کو ملازمت دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ بیرون ریاستوں میں ملازمت کرنےو الے آ ئی ٹی ملازمین کو ریاست میں نوکری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی ٹی ملازمین کو اس پورٹل پر ویزٹ کرنا پڑ ے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے سبب ہزاروں لوگوں کو ملازمت گنوانی پڑی ہے۔ ان لوگوں کو بیرون ریاستوں میں اپنی ملازمت چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑاہے۔

آئی ٹی ملازمین کو ملازمت دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت بیرون ریاستوں سے نوکری چھوڑ کر بنگال آنے والے لوگوں کے لئے ملازمت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔تمام لوگوں کو ملازمت دی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بیرون ریاستوں سے بنگال آنے والے بے روز گار لوگوں کے لئے ریاستی حکومت نے متعدد منصوبہ بندی کررکھی ہے ۔آہستہ آہستہ اس پر عمل کیا جائے گا اور لوگوں کو ملازمیت دی جائے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details