کولکاتا: مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں میں سے جو درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔ اس زمرے سے تعلق رکھنے والے 12ویں جماعت کے امتحان یا گریجویشن کی سطح میں 0 5 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے کے باوجود بھی درخواست دے سکتے ہیں۔جب کہ جنرل کٹیگری کیلئے 50فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔West Bengal Govt issue New Notification Regarding Primary Teachers Recruitment
29 ستمبر کو، بورڈ نے TET-2022 امیدواروں کی بھرتی کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ پہلی کلاس سے پانچویں جماعت کے اساتذہ کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو اس تقرری پر نئی شرائط عائد کی گئیں۔
ٹیٹ امیدواروں کیلئے حکومت نے نئی شرایط پر مشتمل نوٹی فکیشن جاری کیا تقرری کے حوالے سے گزشتہ دو نوٹی فکیشنز میں کچھ نئی شرائط بھی دی گئی تھیں۔ 29 ستمبر کو جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا تھا کہ پرائمری اسکولوں کے لئے دو سالہ ڈپلومہ اور اپر پرائمری میں چار سالہ بیچلر ڈگری کے حامل ٹیٹ امیدواروں کو درخواست دینے کا اہل سمجھا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وہ لوگ جنہوں نے RCI سے تسلیم شدہ ادارے سے دو سالہ D.Ed کورس کا آخری مرحلہ یا NCTE سے تسلیم شدہ ادارے میں دو سالہ D.L.Ed کورس کا آخری مرحلہ پاس کیا ہے وہ پہلی جماعت میں اساتذہ کی تقرری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Assembly Election Dates Announced ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تاریخ کا اعلان
بعد ازاں بدھ کو ایک نئی ہدایت نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر TATE امیدواروں میں سے جو ایلیمنٹری ایجوکیشن میں دو سالہ ڈپلومہ سطح کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہیں بھی درخواست دینے کا اہل سمجھا جائے گا۔ اس کے علاوہ ابتدائی تعلیم میں چار سالہ بیچلر ڈگری کے طلباء بھی پہلی سے پانچویں جماعت کے اساتذہ کی بھرتی کے امتحان کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جمعرات کو بورڈ نے ایک بار پھر نئے نوٹیفکیشن کے ساتھ مزید شرائط عائد کر دیں۔West Bengal Govt issue New Notification Regarding Primary Teachers Recruitment