کولکاتا:مغربی بنگال سیکریٹریٹ نے ہائوسنگ اسیکم سے تعلق سے ضلع انتظامیہ کو تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاستی سیکریٹریٹ نے پنچایت سے لے کر بلاک آفس تک کو بہتر کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ West Bengal Govt Direct To Complete Construction Works Within 90 Days
ریاستی پنچایت محکمہ نے ہاؤسنگ اسکیم کے تعلق سے مختلف اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں یہ گائیڈ لائن ضلعی انتظامیہ کو دی گئی ہیں۔ ریاستی سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر وقت کے اندر کرنی ہوگی ۔ اینٹ ، بیت الخلا اور دیگر تعمیرات سے متعلق گائیڈ لائن جاری کیا گیا ہے۔
گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ آواس یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر سے قبل ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوگا جس میں 90دنوں میں مکان کی تعمیر کرنے کی یقین دہانی کرانی ہوگی۔ ریاستی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق، سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین ہر ہفتے گھروں کا دورہ کر کے دیکھیں گی کہ آیا آواس یوجنا کے تحت مکانات کی تعمیر ٹھیک چل رہی ہے یا نہیں۔ گھر کے ساتھی بھی کام کی پیشرفت کو چیک کریں گے۔