اردو

urdu

ETV Bharat / state

جشن آزادی منانا باعث فخر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھن کھڑ نے بیرکپور کے گاندھی گھاٹ میں بابائے قوم گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'تمام تلخ باتوں کو فراموش کرکے یوم آزادی کا جشن منائیں۔'

By

Published : Aug 15, 2019, 7:55 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:10 AM IST

آزادی کا جشن منانا ہمارے لیے باعث فخر

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور میں واقع گاندھی گھاٹ بھارتی تاریخ میں کئی اعتبار سے اہم ہے۔ مغربی بنگال کی تاریخ میں جتنے بھی گورنر گزرے ہیں۔ وہ بیرکپور میں واقع گاندھی گھاٹ میں بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرچکے ہیں۔

آزادی کا جشن منانا ہمارے لیے باعث فخر

ریاستی گورنر جگدیپ دھن کھڑ نے بابائے قوم گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں اس تاریخی مقام کا دورہ کرنے کا موقع ملا جہاں ان سے پہلے کئی اہم شخصیات آ چکے ہیں۔'

گورنر جگدیپ دھر کھڑنے کہا کہ 'بھارت میں آزادی کا جشن سب سے اعلیٰ اور منفرد ہے۔ اس جشن کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تمام بھارتیوں کو یوم آزادی کے جشن میں شامل ہونا فخر کی بات ہے۔'

انہوں نے کہاکہ 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے کہاکہ ہربھارتی شہری کوآزادی کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ تلخی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔

گورنر کاکہنا ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ ہمیں کوئی طاقت تقسیم نہیں کرسکتی ہے۔ ہمیں صرف آ گے بڑھنا ہے اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ ملک کانام روشن ہوگا تو دنیا میں ہماری موجودگی کا احساس ہوگا۔

اس موقع پر ریاستی پرنندو اور وزیر مولائے گھاٹک کے علاوہ اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے

Last Updated : Sep 27, 2019, 3:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details