مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان لفظی جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ بالی کو ہوڑہ میونسپل کارپوریشن سے الگ کرنے والی بل کو لے کر Bill Excluding Bally from Howrah Municipal Corporation گورنر جگدیپ دھنکر اور مغربی بنگال کی حکومت میں شدید اختلافات پائی جا رہی ہے۔ Mamta and Jagdeep Dhankar Face off
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بالی کو ہوڑہ میونسپل کارپوریشن سے علیحدہ کرنے کے سلسلے میں بل بھیجا ہے لیکن اس معاملے پر کسی نے بات کرنا ضروری نہیں سمجھا۔Jagdeep Dhankar on Howrah Amendment Bill جس دن ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے متعلق بل آیا تھا، اسی دن اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے نمائندے کو راج بھون طلب کیا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے کوئی نہیں آیا۔ حد تو اس بات کی ہے کہ ریاستی حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ میں بل پر گورنر کی منظوری اور دستخط کی بات کہی ہے، جو بالکل بے بنیاد بات ہے۔