اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: گورنر نے سرکاری ملازمین کو دی وارننگ

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ جو افسران سیاسی جماعتوں کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ وقت رہتے خود کو ان سے الگ کر لیں، ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

By

Published : Jan 27, 2021, 10:04 PM IST

مغربی بنگال: گورنر جگدیپ دھنکر کا سرکاری ملازمین کو انتباہ
مغربی بنگال: گورنر جگدیپ دھنکر کا سرکاری ملازمین کو انتباہ

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تلخ بیان بازی ہوتی رہتی ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی حکومت کے درمیان لفظی جنگ اب صرف مغربی بنگال تک ہی نہیں بلکہ دارالحکومت دہلی تک پہنچ چکی ہے۔

دراصل مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے تھٹھا کے رہنے والے شہید جوان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا ہوں کہ تمام سرکاری ملازمین جانبدار ہیں، ان میں سے چند ایماندار اور غیر جانبدار بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جانبدار ملازمین کے رویے اور کاموں کی وجہ سے ہی عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے سرکاری ملازمین کو سیاسی جماعتوں کی حمایت کرنے پر وارننگ دیتے ہوئے غیر جانبدار رہنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد کے بعد بیک فٹ پر کسان تنظیمیں، پارلیمنٹ مارچ کو کیا ملتوی

انہوں نے کہا کہ ہم سب کے سامنے ریاست میں اسمبلی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کا بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس کے لئے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ملازمین کی مدد کی ضرورت ہے۔ گورنر نے کہا کہ جو افسران سیاسی جماعتوں کی جانب سے کام کرتے ہیں، وہ وقت رہتے خود کو ان سے الگ کر لیں، ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details