مغربی بنگال کے گورنر ہاؤس میں منعقد تقریب کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر نےسابق وزیراعظم اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے قدآور رہنما اٹل بہاری واچپئی کی تصویر کا افتتاح کیا۔
گورنر کے پاتھوں پر سابق وزیراعظم واچپئی کی تصویر نقاب کشی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ اٹل بہاری واچپئی ایک عظیم رہنما تھے ۔ انہوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے زیادہ کام کیا ۔
انہوں نے کہاکہ ملک کواٹل بہاری واچپئی جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔ ان کی رہنما ئی میں ملک ترقی کے ساتویں آسمان پر پہنچ سکے ۔
گورنر جگدیپ دھنکر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ آج دن میں میں نے راج بھون ان ایک بڑی تصویر کا افتتاح کیا ۔ ان کی تصوئر کو ہال میں رکھی گئی ہے تاکہ عام لوگ دکھ سکے ۔
گورنرنے ٹوئٹ کرتے ہوئے بڑے دن کے موقع پر بنگال کے لوگوں کو مبارکپاد دی ۔ ان کاکہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر لوگوں کومبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ریاست میں پرُامن ماحول برقراررہے جس سے لوگ لطف اندوز ہو سکے۔