اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Governor CV Anand Bose گورنر سی وی آنند بوس کا تشددزدہ علاقے کا دورہ - ہگلی ضلع کے تشدد زدہ علاقہ رشٹرا

مغربی بنگال کے گورنرسی وی آنند بوس نے ہگلی ضلع کے رشٹرا کے تشدد علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سےملاقات کی ۔گورنر نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تا کہ مستقبل میں اس طرح کی واردات دوبارہ پیش نا آئے

گورنر سی وی آنند بوس کا تشددزدہ علاقے کا دورہ
گورنر سی وی آنند بوس کا تشددزدہ علاقے کا دورہ

By

Published : Apr 4, 2023, 5:20 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے گورنر کسی وی آنند بوس نے ہگلی ضلع کے تشدد زدہ علاقہ رشٹرا کا دورے کے دوران ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور وہاں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی معلومات حاصل کی۔گورنر نے اس موقع پر ضلع پولیس انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی ۔

گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ مغربی بنگال میں گزشتہ چند دنوں سے جاری تشدد کی وارداتوں پر بے حد افسوس ہے اور تشویش بھی۔اس سے ریاست کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگا ہے۔لوگوں کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔جب لوگ ہی عد تحفظ محسوس کرنے لگے گے تو انتظامیہ کے لئے باعث تشویش ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس نے ہگلی ضلع کے رشٹرا کے تشدد علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سےملاقات کی ۔گورنر نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کو قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تا کہ مستقبل میں اس طرح کی واردات دوبارہ پیش نا آئے۔

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے کہاکہ اس تشدد معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔غلطی کرنے والوں کو بھی یہ بات سمجھ آ جائے کہ قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ قانون کس طرح سے کارروائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جیو اور جیونے دد۔اس سے سماج پر مثبت اثر پڑے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بھارت آتمانربھر بنانے کی بات کی ہے لیکن بنگال میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے عام لوگوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔

گورنر سی وی آنند بوس ایس ایس کے ایم ہسپتال کا دورہ کیا اور تشدد کے دوران زخمی ہونے والے لوگوں کی عیادت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details