اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کی ممتا حکومت پر تنقید - گورنرجگدیپ دھنکر

گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مغربی بنگال دیگر ریاستوں کے مقابلے کافی پیچھے ہے۔

گورنر کی ممتا حکومت پر تنقید
گورنر کی ممتا حکومت پر تنقید

By

Published : May 2, 2020, 12:30 PM IST

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر ممتابنرجی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جو کوروناوائرس سے نمٹنے کی دوڑ میں کافی پیچھے پڑ گئی ہے۔

گورنر کی ممتا حکومت پر تنقید

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اس بیماری سے نمٹنے کے لئے کیا حکمت عملی بنائی ہے اس کے بارے میں کسی کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گورنر نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کسی کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ کو گورنرہاؤس سے رابطہ کرنا چا ہئے ۔ موجودہ حالات سے گورنر کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا ہے۔

گورنر کی ممتا حکومت پر تنقید

انہوں نے کہاکہ مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے لیکن مغربی بنگال میں اس پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

گورنرمغربی بنگال کاکہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری ہے لیکن ریاست کے بیشتر اضلاع میں اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

گورنرجگدیپ دھنکر کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ سچائی پر پردہ ڈالنے سے پوری ریاست کے عوام کو نقصان ہو سکتا ہے ۔اس بات کااندازہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو مرکزی حکومت کے ساتھ اپنی لڑائی بند کرکے آفت سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہئے۔ ممتابنرجی کو کیا لگتا ہے کہ ان کی پارٹی سیاست کرے گی اپوزیشن پارٹیاں کورنٹائن میں رہیں گی۔

گورنر نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو سیاسی رہنماؤں کو گید کہنے والے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔

واضح رہے کہ ممتابنرجی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ سیاسی رہنماگید ہیں جو لوگوں کے مرنے کا انتظار کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details