اردو

urdu

ETV Bharat / state

برج کے معائنہ کے لیے کمیٹی تشکیل

مغر بی بنگال حکومت نے برج کے معائنے اور اس کی مرمت کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ 21 اینجیئروں کی تقری کا اعلان کیا ہے۔

برج کے معائنہ کے لیے کمیٹی تشکیل

By

Published : Jul 12, 2019, 5:39 PM IST


پی ڈبلیو ڈی نے حکومت کو برج عائنہ اور اس کی دکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کی تجویز دی تھی ۔ ریاستی اسمبلی میں حکومت نے برج کے معائنے سے متعلق سوال پر جو اب دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل کرنے کا اعلان کیا۔

حکومت ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں 21 اینجیئروں کی تقرری کی گ جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ برج معائنہ اور اس کی دکھ بھال کے لیے کمیٹی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ڈبلیو ڈی کے مطابق ایکزیکٹو اینجیئر، اسسٹنٹ اینجیئراور چیف اینجیئر کے تین شبعے ہوں گے۔ اس کے چھ ہیڈ کوارٹر بنائے جائیں گے۔ جس میں نارتھ زون، ساؤتھ زون اور ویسٹ زون ہوں گے۔

واضح رہے کہ الٹاڈانگہ برس میں دراڑ پائے جانے کے بعد حکومت فوراً حرکت میں آتے ہوئے برج معائنہ اور دکھ بھال کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا افیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details