مغربی بنگال میں پوزیشن پارٹیاں بی جے پی، کانگریس اور سی پی آ ئی ایم حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کوگھیرنے کا موقع کسی بھی قیمت پر ضائع دینا نہیں چاہتی ہیں۔
'ترنمول کانگریس عوامی حمایت کھوچکی ہے' مغربی بنگال بی جے پی کے رہنما شانتین باسو کاکہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس لوگوں سے دور ہو چکی ہے ۔ لوگوں میں ترنمول کانگریس کے تئیں نفرتیں پائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی اپنی پارٹی کو ویب سائٹ کے ذریعہ لوگوں میں مقبول بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن اس کا انہیں کوئی فائدہ ملنے والا نہیں ہے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کٹ منی اور سنڈیکٹ راج کے سبب عام لوگ ترنمول کانگریس سے بے حد ناراض ہیں۔ لوگوں میں اناراضی اتنی ہے کہ اگر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنر کی مہم ''دیدی کو بولے'' پر تنقید کر تے ہوئے شانتین باسو نے کہاکہ ٹول فری نمبر کی سچائی یہ ہے کہ لوگ فون کر تے ہیں مگر دوسری طرف سے انہیں کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔لوگ حکومت سے اب چکے ہیں۔انہیں متبادل کی تلاش ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اگر جس دن اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے اسی دن حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اقتدار سے بے دخل ہو جا ئے گی۔مغربی بنگال کے عوام نے بی جے پی کو حکومت میں لانے کا من بنا چکا ہے۔