ریاستی سیکریٹریٹ نو بنو میں پریس کانفرنس سے خطاکرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی درج کی گئی ہے۔عام لوگوں کے ساتھ ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملہ بھی کورونا وائرس س متاثر ہورہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بنگال میں لاک ڈاؤن میں 30جون تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ 10 جون تک ملک کی دیگر ریاستوں سے اور بھی بہت سی ٹرینیں آئیں گی۔ ملک کی دیگر ریاستوں سے مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زاید افراد یہاں آرہے ہیں ایسے میں احتیاط کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
گذشتہ ہفتے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن 30 جون تک جاری رہے گا۔ تاہم لاک ڈاؤن ہر چیز بند نہیں ہوگی۔ مرحلہ وار لاک ڈاؤن ختم کیا جائے گا۔ سرکاری و پرائیوٹ دفاتر کے ساتھ ریستوران، شاپنگ مالز اور عبادت گاہوں کو کچھ شرطوں کے ساتھ کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔بنگال میں بھی عبادت خانوں کے ساتھ شاپنگ مال اور ریستوراں بھی مشروط طور پر کھل گئے ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کنٹینمنٹ زون میں ہنگامی خدمات کے سوا کچھ نہیں کھلے گا۔