اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج بھون نے فائل کوواپس بھیج دیا

گورنرجگدیپ دھنکر کی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کی منظوری کے باوجود بجٹ سے متعلق فائل کو واپس بھیج دیاگیا

راج بھون نے فائل کوواپس بھیج دیا
راج بھون نے فائل کوواپس بھیج دیا

By

Published : Feb 8, 2020, 11:29 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:55 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آخر کار ریاستی بجٹ کومنظوری دیدی ہے۔چیف سیکریٹری اور سیکریٹری خزانہ کل گورنر سے ملاقات کی تھی اس کے بعدگورنر نے بجٹ کو منظوری دیدی۔

کل بجٹ اجلاس کے افتتاحی تقریب میں گورنر سے بجٹ کو منطور کرنے کی وزیر اعلیٰ نے درخواست دی تھی۔

راج بھون نے فائل کوواپس بھیج دیا

15کو وزارت خزانہ نے بجٹ کی منظوری کے لئے راج بھون ایک فائل بھیجی دی۔ لیکن اس فائل میں کوئی خاص معلومات نہیں دی گئی تھی۔

فائل پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد راج بھون نے فائل کوواپس بھیج دیا۔گزشتہ تین ہفتوں تک وزارت خزانہ سے راج بھون کو اس فائل پر کوئی جواب نہیں دیا۔

راج بھون کے ذرائع کے مطابق گورنر نے وزارت خزانہ کے اس رویہ پر ناراضگی ظاہر کی تھی ۔

وزیر پارلیمانی امور پارتھوچٹرجی کے ساتھ وزیر خزانہ امیت مترا نے گورنر سے ملاقات بھی کی تھی ۔تاہم اس کے باوجود گورنر نے بجٹ کو منظور ی نہیں دی ۔

راج بھون نے فائل کوواپس بھیج دیا

گورنر نے کہا تھا کہ وہ آئین کے مطابق کام کریں گے۔ جمعہ کو بجٹ اجلاس کے بعد راج بھون میں محکمہ خزانہ کے پرنسپل اکاؤنٹنٹ جنرلوں کے ساتھ ا میٹنگ ہوئی۔

اس کے فورا بعد ہی چیف سکریٹری اور سکریٹری خزانہ نے گورنر سے ملاقات کی اور ان کے سوالوں کا جواب دیا ۔ایک گھنٹے کی بات چیت کے بعد آخر کار چیف سکریٹری کے سامنے ریاستی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details