اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ملزم گرفتار

کولکاتا کے الٹا ڈانگہ میں ایک لڑکی کی جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا ہے پولس کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کا ملازم دلیپ ربی داس کئی دنوں سے متاثرہ لڑکی کو پریشان کر رہا تھا ملزم اسی علاقے کا رہنے والا ہے گزشتہ کل اس نے لڑکی کو جنسی تعلقات قائم کرنے کو کہا اور پھر اس کا ہاتھ پکڑ کر کھینچنے لگا۔

By

Published : Dec 4, 2019, 11:07 PM IST

لڑکی کے ساتھ  جنسی ہراسانی ملزم گرفتار
لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی ملزم گرفتار

گزشتہ کئی دنوں ملزم دلیپ جو کولکاتا کارپوریشن کے صفائی شعبے میں ملازم ہے۔ متاثرہ لڑکی کو پریشان کر رہا تھا ۔ اس کو گندے گندے اشارے کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے لڑکی کو جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی کہا تھا۔

الٹا ڈانگہ میں روڈ سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی نے اس سلسلے میں ربی داس کے خلاف جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کرآیاتھا۔اس کے بعد آج گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولس ذرائع کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کا صفائی عملہ میں نوکری کرنے والا دلیپ داس کئی دنوں سے اس،لڑکی کو الٹا ڈانگہ مین روڈ علاقے میں لگاتار پریشان کر رہا تھا۔

گزشتہ کل اس لڑکی کو ملزم نے جنسی تعلقات قائم کرنے کی تجویز دی ۔پھر اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کے ساتھ زبردستی کرنے لگا۔ ملزم دلیپ داس کے خلاف الٹا ڈانگہ تھانہ میں متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی ہے جس کے بنا پر پولس نے دلیپ داس کو گرفتار کر لیا۔

حیدرآباد میں ہوئے واقعہ کے بعد سے پورے ملک میں خواتین کے تحفظ کو لیکر تشویش کا ماحول ہے اسی لئے کولکاتا پولس اس طرح کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس طرح کی شکایت ملنے پر مستعدی سے کارروائی کر رہی ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details