اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک

نئے سال کے پہلے دن ہی بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پا نچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے لاری کو نذرآتش کردیا۔

By

Published : Jan 1, 2020, 6:21 PM IST

سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک
سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے گلسار کے شکار پور علاقے میں ریت سے لدی ایک لاری بے قابو ہو کر ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کو روند ڈالا۔

اس واقعہ میں موقع پر ہی ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک

اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی ۔ باشندوں نے قاتل لاری کو نذرآتش کردیا۔

پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کرحالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران پولیس اور مقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ریت سے لدی ایک لاری بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک گھر میں داخل ہوگئی۔ اس کے سبب ایک خاندان کے پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگیے ۔

سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک

پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ لاری کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ نشے میں دھت ہونے کہ وجہ سے یہ واقعہ پیش آ یا۔

مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ شکور پور میں غیر قانونی طریقے سے بالی نکالنے کا کام کیا جاتا ہے۔ رات کے وقت نشے میں دھت ڈرائیور نے لاری سے اپنا توازن کھودیا جس کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس پر بالو کے غیرقانونی کاروباریوں کی مدد کرنے پر الزام لگایا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details