محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق مغربی بنگال کے راجرہاٹ نیو ٹاؤن کے اتغارہ پورپارہ میں جھونپڑ پٹی میں آج دوپہر 12.30 میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 انجن گاڑٓژ موقع پرپہنچ گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی ؤ کے دوران متعدد گیس سلنڈر پھٹنے کی آواز بھی آرہی تھی۔ تاہم، ہلاکتوں کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ بہت سی جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔
راجر ہاٹ : جھونپڑ پٹی میں آتشزدگی - محکمہ فائر بریگیڈ
راجر ہاٹ نیو ٹاؤن میں واقع سٹی سنٹر 2 کے قریب جھگی بستی خوفناک آگ لگنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مکانات جل گئے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ جھونپڑی میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی مگر تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے آگ بھڑک گئی اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانا شروع کردی۔ جھونپڑی میں موجود سامان کو نکالنے کی کوشش کرنے لگی۔ گیس سلینڈر کے پھٹنے کی آواز سے لوگ خوف زدہ ہوگئے تھے۔
ادھر فائر بریگیڈ کے عملے نے کہا کہ تنگ سڑک کی وجہ سے گاڑی موقع پر نہیں پہنچ سکی۔ بعدازاں فائر بریگیڈ کے 5 انجن موقع پرپہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔