مغربی بنگال کے وزیرمالیات امت مترا کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ گوڈس اند سروس ٹیکس ایک دھوکہ ہے۔ حکومت اس ضمن میں پوری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔
معاوضہ نہیں ملنے پر مرکزی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ملک کی تمام ریاستوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس پالیسی کی وجہ سے لوگوں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑہی رہا ہے لیکن اس سے چھوٹی صعنتیں تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔
وزیرمالیات کاکہنا ہے کہ مرکزی حکومت گوڈس اینڈ ٹیکس کے تحت مغربی بنگال کو 48 ہزار کروڑ روپے دینے ہیں۔ لیکن مقررہ وقت گزرجانے کے باوجود ریاست کویہ رقم نہیں ملی ہے۔
امت مترا نے کہاکہ گوڈس اینڈ ٹیکس میں بہتری کی گنجائش ہے۔ اس کو بہترطریقے سے نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے ملک کی تمام ریاستوں کو مالی بحران کا سامنا کرپڑرہاہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کو اگر 48 ہزار کروڑ روپے معاوضہ مل جاتا ہے تو ہماری ریاست ملک کی سب سے امیرترین ریاست ہوگی۔ لیکن مرکزی حکومت سیاسی انتقام کے تحت بنگال کو معاوضہ سے محروم رکھا ہے۔