اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت نے بے روزگاری اور مہنگائی کو نظر انداز کیا' - asim dasgupta

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے عام بجٹ کو زیادہ تر حزب مخالف پارٹیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

asim das

By

Published : Jul 7, 2019, 2:24 AM IST


حزب مخالف نے اسے عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیا جبکہ بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں نے بجٹ کو عام آدمی کا بجٹ قرار دیا ۔

کانگریس کی جانب سے بجٹ میں عام آدمی کو نظر انداز اور کارپوریٹ کو اہمیت دینے کا الزام لگایا گیا، ممتا نے اس کو عام آدمی پر بوجھ کہا وہیں مغربی بنگال کے سابق وزیر خزانہ آسم داس گپتا نے اسے مایوس کن قرار دیا۔

ڈاکٹر آسم داس گپتا کی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت

آسم داس کا ماننا ہے کہ 'عام بجٹ میں بے روزگاری اور مہنگائی کم کرنے کے سلسلے میں کوئی ٹھوس حل پیش نہیں کیا گیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'انہیں امید تھی کہ اس بجٹ میں بے روزگاری کے سلسلے میں کوئی اہم فیصلے ہوں گے لیکن اس میں بے روزگاری کے سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا '۔
داس کے مطابق 'پہلے بجٹ میں اس بات کی وضاحت ہوتی تھی کہ روزگار کے کتنے مواقع پیدا کئے جائیں گے لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ 'مہنگائی کے سلسلے میں بھی بجٹ میں کچھ نہیں کہا گیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا اور جب مہنگائی بڑھتی ہے تو آمدنی کم ہو جاتی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details