اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیر اعلیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ ہسپتال سے ڈسچارج - نجی ہسپتال

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کو ایک ہفتے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ ہسپتال سے ڈسچارج
سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ ہسپتال سے ڈسچارج

By

Published : Dec 15, 2020, 1:20 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے، ممکن ہے کہ منگل کے روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ دو دنوں تک وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کے بعد سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں غیر معمولی بہتری آئی۔ خطرہ پوری طرح سے ٹل چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ سابق وزیراعلی صحتیاب ہو کر خوشی خوشی گھر واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی کی کڈنی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں آکسیجن کا فیصد بھی اطمینان بخش ہے۔ سابق وزیراعلی کی حالت میں مکمل طور پر بہتری آئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی کی حالت میں 72 گھنٹوں کے دوران تشفی بخش بہتری دیکھنے کو ملی ہے، ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے۔

آج صبح میں انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسوں سے بات چیت کی۔ طبی جانچ کی تشفی بخش رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے موقع پر سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گھر جا کر میں اپنی ادھوری کتاب مکمل کر کے جلد سے جلد عوام کے سامنے لانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ 2000 سے سنہ 2011 کے درمیان بدھادیب بھٹاچاریہ مغربی بنگال کے وزیراعلی رہے ہیں۔

بیمار پڑنے کے سبب بدھا دیب بھٹاچاریہ نے 2018 سی سی آئی پولٹ بیورو کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے انہوں نے سرگرم سیاست سے خود کو الگ تھلگ کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details