جادوپور یونیوسٹی میں سالانہ کنووکیشن ملتوی ہونے پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ ریاست میں میرے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ اب برداشت نہیں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ لگاتار چار یونیورسٹیوں میں پروگرام ملتوی کریے گیے ہیں ۔ طلباء کے دباؤ کے سامنے یونیورسٹی انتظامیہ کو خودسپردگی کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
گورنر نے کہاکہ ریاست میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ چاروں طراف افراتفری کا ماحول ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات کرنے کااعلان کیا لیکن انہوں نے اب تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ ریاست کے تعلیمی اداروں پر ایمرجنسی نافذ ہے۔اسکول ،کالج اور یونیورسٹیاں انتظامیہ سے چلتے ہیں لیکن میں دکھ رہا ہوں کہ طلباء تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔
گورنر کاکہنا ہے کہ اس سے زیادہ اور افسوس کی بات کیا ہوسکتی ہے۔ تعلیمی اداروں پر ایمرجنسی نافذ ہے۔
واضح رہے کہ جادو پور یونیورسٹی کے سالانہ کنووکیشن کے خصوصی پروگرام کو جس میں گورنر جگدیپ دھنکر اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرنے والی تھیں طلباء کے احتجاج کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے۔