سینئر آئی پی ایس آفیسر نے کہا کہ مختلف پولس اسٹیشن میں تعینات پولس ٹریننگ اسکول (پی ٹی ایس)کے 11اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
اب تک 217اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے ساتھ صحت یاب ہوچکے ہیں اور ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔
کولکاتا پولس کے 11اہلکار کورونا وائرس سے متاثر انہوں نے کہاکہ میں اپنے جوانوں کا شریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔اس وقت جو اہلکار بیمار ہیں ان کیلئے میرے لئے نیک خواہشات ہے اور امید کرتے ہیں وہ جلد سے جلد صحت یاب ہوکر گھرلوٹیں گے۔
اس سے قبل گرفا پولس اسٹیشن کے 17جوان کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔سنیچر کو شیکسپئر سرانی پولس اسٹیشن میں تعینات کئے ایک جوان میں کورونا وائرس کے علامات پائے جانے کے بعد کلکتہ نیشنل میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کریا گیا تھا۔