وزیر تعلیم نے کہا کہ تقرری کولے کر ناراض اساتذہ کواحتجاج اور مظاہرے کا راستہ ترک کرکے بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر وہ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں حکومت ان کا استقبال کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اساتذہ اگر بات چیت کے بجائے احتجاج اور مظاہرے پر یقین رکھتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروا ئی کی جائے گی ۔کارروائی کے بعد اساتذہ کے پاس بولنے کے لیے کچھ بھی باقی نہیں رہ جائے گا۔
پارتھو چٹر جی نے کہاکہ اساتذہ کس بات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اساتذہ کی تقرری گائیڈ لائن کے مطابق ہی ہوگی ۔ حکومت کسی کے دباؤ میں آکر کام کرنے والی نہیں ہے۔