اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کو بنگالی عوام کی نہیں، بنگال میں اقتدار کی فکر ہے'

ریاستی وزیرتعلیم اور پارٹی کے سنئیررہنما پارتھوچٹرجی کاکہنا ہے کہ بی جے پی کو ملک کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے وہ صرف اقتدار پر قبضہ کرنا چا ہتی ہے۔

By

Published : Jun 11, 2020, 9:58 PM IST

'بی جے پی عوام کے پاس نہیں ہے'
'بی جے پی عوام کے پاس نہیں ہے'

مغربی بنگال میں میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹیوں کے انتخابات اور اگلے سال 2021 میں اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتیں سرگرم ہو ں گئیں ہیں۔

'بی جے پی عوام کے پاس نہیں ہے'

بھارتیہ جنتاپارٹی نے وزیرداخلہ امت شاہ کی روچیوئل ریلی کے ذریعہ اگلے سال ہونےو الے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کیا ۔

ورچیوئل ریلی کے دوران امت شاہ نے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بنگال کو سونار بنگلہ بنائیں گے۔

امت شاہ کی ورچیوئل ریلی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ بنگال میں ایک مضبوط اور متوازن حکومت ہے۔ بی جےپی کی لاکھ کوششوں کے باوجود ماں ماٹی مانش کی حکومت گرا ئی نہیں جا سکتی ہے۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ بی جے پی نے بنگال کو سوناربنگلہ بنانے کی شروعات ودیاساگر کے مجسمے کوتوڑ کرکی ہے۔آنے والے دنوں میں نہ جانے کیا کیا ٹورنے والی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں کورونا بحران ہے۔ عام آدمی پریشان ہے۔لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔وہ صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔

وزیر تعلیم کاکہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں توڑ جوڑ کے بعد حکومت بنانے میں کامیاب رہی ۔ اس کے راجیہ سبھا میں گجرات اور راجستھان میں توڑجوڑ کاکھیل جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ لیکن مغربی بنگال میں توڑ جوڑ کی سیاست نہیں چلے گی ۔بنگال کے لوگ بی جے پی کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ کورونا بحران کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت عام لوگوں کے پاس نہیں ہے تو لوگ انہیں کیوں ووٹ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details