اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے ریاستی صدر کی آمد پرتمام دوکانیں اور بازار بند

عوامی رابطے کیلئے بی جے پی کے ذریعہ چلائی جاری مہم چائے پر چرچا کو اس وقت عجیب و غریب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش ہاؤڑہ کے وارڈ نمبر 24میں چائے پر چر چا کیلئے دوکان پر پہنچے تو ان کی آمد پرتمام دوکانیں اور بازار بند کردئے گئے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کی آمد پرتمام دوکانیں اور بازار بند
بی جے پی کے ریاستی صدر کی آمد پرتمام دوکانیں اور بازار بند

By

Published : Mar 13, 2020, 9:32 PM IST

مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ یہ سب ترنمول کانگریس کے رہنماوں نے کرایا ہے اور یہ نچلے سطح کی سیاست کا نتیجہ ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کی آمد پرتمام دوکانیں اور بازار بند

وارڈ نمبر 24 کے دیال بنرجی لین میں چائے کی دوکان پر بیٹھ کر دلیپ گھوش عام لوگوں سے بات کرنے والے تھے، مگر دوکانیں اور بازار بند ہونے کی وجہ سے وہ یہ پروگرام نہیں کرسکے۔ پارٹی ورکر کے گھر کی چائے پی کر لوگوں سے بات چیت کی۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ دلیپ گھوش آج صبح پروگرام کے مطابق مقررہ وقت پر دیال بنرجی لین پہنچ گئے تھے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کی آمد پرتمام دوکانیں اور بازار بند

مگر نہ صرف چائے کی دوکانیں بند کردی گئیں تھی بلکہ پورے بازار کو بند کردینے کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے پورے علاقے میں خوف کا ماحول پید کررکھا ہے۔

دوکانداروں کو دھمکی ملی تھی اس لئے بازار ہی بند کردئے گئے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جگہ جگہ بی جے پی کے جھنڈے اور بینر کو ہٹادیاگیا۔

اس سے قبل دلیپ گھوش صبح 8.30بجے ایک پارک میں جاکر لوگوں سے ملاقات کی۔

دلیپ گھوش نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کی عوامی مقبولیت سے ترنمول کانگریس خوف زدہ ہوچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب غنڈہ گردی کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بدترین سیاست کچھ بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے غرور کا جواب عوام دے گی اور ترنمول کانگریس کو یہ بات سمجھ میں آنے لگی ہے کہ عوامی ہمدردی اور حمایت ختم ہوگئی ہے اس لئے وہ سب اس ہتھکنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details