اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماہی گیری کی آڑ میں اسمگلنگ کا انکشاف

ٹرالر کی تلاشی کے دوران تقریبا 3.3 کروڑ کی ساڑیاں اور ملبوسات برآمد کیے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اسمگلنگ کے لئے یہ سامان غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش پہنچایا جا رہا تھا۔

فشینگ ٹرالر کے ذریعہ ہونے والے اسمگلنگ کا انکشاف
فشینگ ٹرالر کے ذریعہ ہونے والے اسمگلنگ کا انکشاف

By

Published : Sep 14, 2020, 8:05 AM IST

مغربی بنگال کے کسٹم پریویینٹو کے عہدیداروں نے ساگر جزیرے پر ڈائمنڈ ہاربر سے آنے والی فشینگ ٹرالر کے ذریعہ ہونے والے اسمگلنگ کا انکشاف کیا ہے۔

دراصل کسٹم حکام کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ 'یہ ٹرالر چینل (خلیج) کے راستے بنگلہ دیش جارہا ہے تاکہ ماہی گیری کی آڑ میں بھارت سے سامان اسمگل کیا جاسکے۔'

ماہی گیری کی آڑ میں ہونے والے اسمگلنگ کا انکشاف

دہلی کے کسٹم ترجمان نے بتایا کہ 'کوسٹ گارڈ کے ساتھ کسٹم آفیسر اس فش ٹرالر کو پکڑنے کے لئے پہلے ہی اس جگہ پہنچ چکے تھے، جہاں سے فش ٹرالر گزرنے والا تھا۔ افسران نے فش ٹرالر کو دیکھتے ہی سیٹی بجائی اور رکنے کا اشارہ کیا۔'

ماہی گیری کی آڑ میں ہونے والے اسمگلنگ کا انکشاف

وہیں سیٹی کی آواز سن کر فش ٹرالر کے ڈرائور نے راستہ بدل لیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔

فسران نے پیچھا کر تے ہوئے گوئنکھلی کے قریب ٹرالر کو پکڑ لیا۔ لیکن حکام سے بچنے کے لئے ٹرالر میں سوار افراد پانی میں کود پڑے۔

کسٹم حکام، کوسٹ گارڈ اور مقامی پولیس کی مدد سے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ماہی گیری کی آڑ میں ہونے والے اسمگلنگ کا انکشاف

وہیں ٹرالر کی تلاشی کے دوران تقریبا 3.3 کروڑ کی ساڑیاں اور ملبوسات برآمد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال : بی جے پی کے پروگرام میں سماجی فاصلے کی دھجیاں

تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ اسمگلنگ کے لئے یہ سامان غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش پہنچا رہے تھے۔

فی الحال پولیس اس معاملے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details