اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کولکاتا کے بازاروں میں بھیڑ امڈی - کوروناوائرس کے مریضوں

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار کا عدد پار کرنے کے باوجود کولکاتا کے بازاروں میں بڑی تعداد میں بھیڑ نظر آنے لگی ہے اور معاشرتی فاصلہ کا پاس و لحاظ بھی نہیں رکھا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کولکاتا کے بازاروں میں بھیڑامڈی
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کولکاتا کے بازاروں میں بھیڑامڈی

By

Published : Jun 1, 2020, 4:39 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 5130 ہو گئی ہے۔

اب تک 1,970مریض ڈسچارج ہوچکے ہیں اور237مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 72مریض ایسے ہیں جو پہلے سے ہی سنگین بیماریوں کے شکار تھے اور انہیں کورونا بھی ہوگیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کولکاتا کے بازاروں میں بھیڑامڈی

اس وقت ریاست کے ہسپتالوں میں 2,851 مریض زیر علاج ہیں۔ کل تک علی پور دوار اور کوچ بہار میں کورونا کے مریضوں کی تعداد صفر تھی مگر غیر مقیم مزدوروں کی آمد کے بعد ان ضلعوں میں بھی کورونا وائرس کے مریض آگئے ہیں۔علی پور دوار میں 4اور کوچ بہار میں کورونا وائرس کے 32کیس سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو ریاست میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض 344سامنے آئے تھے۔اس کے بعد جمعہ کو اس میں گراو ٹ آئی اور 277مریض سامنے آہے

مگر آج سوموار کو اس میں ایک بار پھر اضافہ ہوا اور 317کیس سامنے آئے ہیں۔

تاہم لاک ڈاؤ ن میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں ہونے والی بھیڑ پر ڈاکٹروں اور ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایسے وقت میں پریشانیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

کئی مارکیٹوں میں پولس انتظامیہ کے ذریعہ اعلانات کئے جانے کے باوجود عوام اس کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔

ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ اگر معاشرتی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا تو ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوجائے گا۔

لاک ڈاؤن کا چوتھا دور اتوار کو ختم ہوجائے گا۔مگر 67دنوں سے زاید وقفے تک لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یکم جون سے لاک ڈاؤن میں کئی نرمیوں کا اعلان کیا ہے۔مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ معاشرتی فاصلے کے ساتھ مارکیٹ بھی کھلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 8جون سے سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر میں صدفیصد حاضری کی اجازت دیدی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرتی فاصلے کو برقراررکھنا،ماسک اور دستانے پہننے لازمی ہوں گے۔

سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details