اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کی ریلی کے بعد شہید مینار میدان کو گنگا جل سے دھویا گیا

شہید میدان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کے بعد سی پی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی اور کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے تاریخی میدان کی توہین قراردیتے ہوئے میدان کو گنگا جل سے دھویا۔

امیت شاہ کی ریلی کے بعد شہید مینار میدان کو گنگا جل سے دھوہا گیا
امیت شاہ کی ریلی کے بعد شہید مینار میدان کو گنگا جل سے دھوہا گیا

By

Published : Mar 2, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:34 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی شہید میدان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی کے بعد سی پی ایم کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی اور کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے تاریخی میدان کی توہین قراردیتے ہوئے میدان کو گنگا جل سے دھویا۔

امیت شاہ کی ریلی کے بعد شہید مینار میدان کو گنگا جل سے دھوہا گیا

اس سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنان برہم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکت سے نیا تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔ سی پی ایم کو اس حرکت پر معافی مانگنی چاہئے

سی پی ایم اور کانگریس کے طلبا تنظیم نے کہا کہ شہید مینار میدان فرقہ پرستی اور فاشزم کے خلاف مہم کا مرکز رہا ہے ۔مگر امت شاہ گجرات میں بھی نسل کشی میں شامل رہے ہیں ، ان کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ۔ایسے شخص کا شہید مینار سے خطاب کرنا توہین آمیز ہے ۔

امیت شاہ کی ریلی کے بعد شہید مینار میدان کو گنگا جل سے دھوہا گیا

ایس ایف آئی اور چھاتر پریشد کے ممبر ان شہید مینار کے احاطے میںبڑی تعداد میں جمع ہوکر گنگا جل کا میدان میں چھڑکاؤکیا ۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details