مغربی بنگال سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سوریہ کانت مشرا نے ملک بھر میں کورنا وائرس کے ساتھ فرقہ پرستی کے وائرس میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑرہی ہے تو دوسری طرف ملک میں جان بوجھ کر ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ مرکز نظام الدین میں سیکڑوں افراد کا لاک ڈاؤن کے باوجود مسجد میں بند رہ جانے کی ذمہ داری سے مرکزی وزارت داخلہ بچ نہیں سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی ایسے سوالات ہیں جس کا جواب دینا ضروری ہے مگر اہم سوالوں کا جواب دینے کے بجائے ملک بھر میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلایا جارہا ہے اور اس کے نام پر فیک نیوز بھی بڑے پیمانے پر چل رہے ہیں۔