مغربی بنگال سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن اور سابق رکن پارلیمان محمد سلیم نے کہاکہ ہم اپنی جان دے دیں گے لیکن کولکاتا کو دہلی بننے نہیں دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ نعرہ بازی کرنےو الوں کو گرفتارکرنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف ایف آ ئی آر درج کی جا تی ہے ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
'کولکاتا کو دہلی بننے نہیں دیں گے' سی پی ایم کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال کی حکومت دراصل بی جے پی کی مدد کررہی ہے ۔ ورنہ رابندر ناتھ ٹیگور اور قاضی نذرالاسم کی سرزمین پر سرعام گولی مارو کا نعرہ لگانے کی کس میں اتنی اہمت ہے۔
مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما محمد سلیم نے اس طرح کے نعرے کی تنقید کی اور کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کولکاتا میں امت شاہ کی ریلی میں اس طرح کے نعرے لگے ہیں ۔ آج ہوا ہے کل بھی ہو گا ۔
انہوں نے ٹویئٹ کرتے ہوئے کہاکہ مسٹرشاہ کے کولکاتا دورے کے دوران گولی مارو کے نعرہ لگانے کے واقعے کو کسی بھی قیمت پر آسانی سے نہیں لیا جاسکتا ہے ۔
امت شاہ کے کولکاتا دورے کے دوران بی جے پی کے اراکین گولی مارو کے نعرہ بازی کرتے ہیں اور کولکاتا پولیس وہاں خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں سی پی ایم زندہ ہے ۔ جب تک ریاست میں سی پی ایم زندہ ہے اس وقت تک وویکانند، قاضی نذیر اسلام اور ٹیگور کی سر زمین پر یہ سب نہیں چلے گا ۔
سی پی ایم کے رہنما کاکہنا ہے کہ ممتابنرجی کی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ بی جے پی کے ساتھ یا پھر بنگال کے عوام کے۔
واضح ر ہے کہ ٹیلی ویژن پر دکھائے گئے ویڈیو میں مسٹر شاہ کی شہید مینار میں منعقد ریلی کے دوران مذکورہ جے پی کارکن گولی مارو کے نعرے لگاتے دکھائی دے رہے تھے ۔