اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئشی گھوش کو رہنما کے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ - بایاں محاذ

بایاں محاذ نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بنگال کے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلباء یونین رہنما آئشی گھوش کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئسی گھوش کو رہنماکے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ
آئسی گھوش کو رہنماکے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ

By

Published : Feb 12, 2020, 10:11 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:39 AM IST

مغربی بنگال کی سیاست میں حاشیہ پر پہنچ چکا بایاں محاذ، اپنے نوجوان اور طلباء رہنماؤں کو آگے کرکے عوامی ہمدردی حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اسی کے تحت جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلباء یونین رہنما آئشی گھوش جو گزشتہ مہینوں سرخیوں میں رہی ہیں، کو بنگال کی سیاست میں بڑے چہرے کے طور پر پیش کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

آئسی گھوش کو رہنماکے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ

آئشی گھوش کل کلکتہ یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کریں گی۔

اس کے بعد کالج اسٹریٹر سے شیام بازار بائیں محاذ کی ایک ریلی کی قیادت کریں گی۔

آئسی گھوش کو رہنماکے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ

یہ ریلی فاشزم کے خلاف بلائی گئی ہے۔اس کے اگلے دن بھی ہوڑہ میں بھی آئشی گھوش کی قیادت میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف جلوس کی قیادت کریں گی۔

کل ہی بایاں محاذ نے مرکزی بجٹ اور کسانوں کے مسائل پر ایک میٹنگ ہورہی ہے۔

گزشتہ مہینے 5جنوری کو جواہر لعل یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودریارتی پریشد کے مبینہ ورکروں کے حملے میں آئسی گھوش زخمی ہوگئیں تھی۔

اس واقعے کے بعد آئشی گھوش پہلی مرتبہ بنگال آرہی ہیں۔ممکن ہے کہ گھوش جادو پور یونیورسٹی اور پارک سرکس میدان میں خواتین کے احتجاج میں بھی شرکت کرسکتی ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details