اردو

urdu

ETV Bharat / state

آدھار کارڈ کی تصحیح کے لیے امڈی بھیڑ - مالدہ ضلع

مالدہ ضلع کے ہیڈ پوسٹ آفیس کے سامنے آدھار کارڈ کی تصحیح کرنے والوں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔ سرکاری عاملہ کی لاپروائی کے سبب کئی خواتین بیمار پڑ گئی۔

ٓدھار کارڈ کی تصحیح  کے لیے امڈی بھیڑ
ٓدھار کارڈ کی تصحیح کے لیے امڈی بھیڑ

By

Published : Jan 28, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:42 AM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ہیڈ پوسٹ آفیس کے سامنے آدھار کارڈ کی تصحیح کرنے والوں کی بھیڑامڈ پڑی ہے۔ سرکاری عاملہ کی لاپروائی کے سبب کئی خواتین بیمار پڑ گئی۔

یکے بعد دیگر خواتین کے بیمار پڑنے پر وہاں موجود لوگوں نے پوسٹ آفیس انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

ٓدھار کارڈ کی تصحیح کے لیے امڈی بھیڑ

پولیس جوانوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور پوسٹ آفیس کے اعلیٰ افسر سے پوچھ تاچھ کی ۔

انگریز بازار تھانے کی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہیڈ پوسٹ آ فیس کی غلطی کی وجہ سے لوگوں نے اپنے اپنے آدھار کلارڈ میں تصحیح کرانے کے لئے پوسٹ آ فیس پہنچے

ٓدھار کارڈ کی تصحیح کے لیے امڈی بھیڑ

انہوں نے کہاکہ پوسٹ انتظامیہ بھیڑ کو سنبھال نہیں پائے جس کے سبب کئی خواتین بیمار پڑ گئی ۔

ٓدھار کارڈ کی تصحیح کے لیے امڈی بھیڑ

پولیس افسر کاکہنا ہے کہ ہیڈ پوسٹ آفیس کے افسر سے بات کی لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کوئی مناسب جواب نہیں دیا ہے۔

دوسری طرف ہیڈ پوسٹ آ فیس کے اعلیٰ افسر کاکہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں کہ اتنی بڑی بھیڑ آدھار کارڈ کی تصحیح کرانے کے لئے یہاں پہنچے گی۔

انہوں نے کہاکہ پوسٹ آ فیس کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے لوگوں کی بھیڑ امڈے۔

ٓدھار کارڈ کی تصحیح کے لیے امڈی بھیڑ

لوگوں کاکہنا ہے کہ چھ چھ گھنٹوں سے خواتین قطار میں کھڑی تھی۔ پوسٹ آ فیس کے ملازمین کی لاپرواہی کے سبب کام میں تاخیر ہوئی۔ ان کی غلطی کی وجہ سے خواتین بیمار پڑی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details