ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی کے کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی تمام اضلاع کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے۔ ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حالات اتنے برے ہو چکے ہیں کہ کورونا سے مرنے کے بعد مریضوں کی لاشیں گھنٹوں گھنٹوں گھروں اور فلیٹوں میں پڑی رہتی ہے۔ لاشوں سے بدبو پھیلنے کے بعد پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اور میونسپلٹی کے اہلکار پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لے آخری رسومات ادا کرتے ہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 140 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 22 ہزار لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اور تعداد 22 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے ریاست میں 135 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔