اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات پر تنازعہ

ریاست میں کورونا وائرسکووڈ-19کی وجہ سے ہوئی اموات کے تعلق سے تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات پر تنازعہ
بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات پر تنازعہ

By

Published : May 6, 2020, 4:07 PM IST

مغربی بنگال کی ممتا حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے انفکشن سے اب تک ہوئی اموات کی تعداد68بتائی گئی ہے جبکہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے صبح وشام جاری اعدادوشمار کے مطابق اس کی وجہ سے 133افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بنگال میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات پر تنازعہ

ریاست کے چیف سکریٹری راجیو سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ آج مزید سات اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 68ہوگئی اور اس دوران85نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر1344ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک264انفکٹیڈ افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے رخصت کردیا گیا ہے جبکہ 940کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اس درمیان وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بنگال میں اب تک 133افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ریاست میں مہلوکین کی تعداد35تھی۔ریڈزون میں شامل کولکاتامیں کورونا وائرس سے انفکشن کی صورت حال اور وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہدایات پر عمل پیرا ہونے کے تعلق سے ریسرچ کے لئے دورکنی مرکزی ٹیم آج یہاں پہنچی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details