اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Set Up Committee With Advocates پنچایت انتخابات سے قبل کانگریس کی وکلا پر مشتمل کمیٹی تشکیل

مغربی بنگال پردیش کانگریس کی جانب سے اگلے پنچایت انتخابات کے دوران کانگریس کے حامیوں کے خلاف تشدد اور بلاوجہ گرفتاری پر ان کے لئے قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے وکلاء کی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ Congress Set Up Committee With Advocates

By

Published : Dec 12, 2022, 5:53 PM IST

پنچایت انتخابات سے قبل کانگریس کی وکلا پر مشتمل کمیٹی  تشکیل
پنچایت انتخابات سے قبل کانگریس کی وکلا پر مشتمل کمیٹی تشکیل

کولکاتا: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔اسی درمیان ریاست کے مختلف اضلاع میں دیسی بم دھماکوں کے واقعات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ West Bengal Congress Set Up Committee With Advocates

ریاست کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات کی صورتحال تشویشناک ہے، ہر روز انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔اپوزیشن‌ جماعتوں کی جانب سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر پولیس کی مدد سے ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کی انسانی حقوق ونگ میں ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک ایک وکیل کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ مبصر او اس سلسلے میں مختلف ذمہ داریاں بھی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی میں ریاستی سطح کے چھ وکلاء ہیں۔

ریاستی کانگریس کی انسانی حقوق ونگ کی چیئرپرسن شاہینہ جاوید نے کہا کہ وہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں دہلی کو رپورٹ کریں گی۔ مغربی بنگال میں انتخابات سے پہلے اور اس کے بعد لا اینڈ آرڈر کا سنگین مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔پردیش کانگریس کمیٹی میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شاہینہ جاؤید نے اسٹیٹ کمیٹی میں وکلاء کی تقرری کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سوائی مادھوپور ضلع میں داخل

شاہینہ جاؤید نے کہاکہ ریاست میں پنچایتی انتخابات سے پہلے ہر روز خون بہایا جا رہا ہے۔ بم دھماکوں کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے گھروں میں بم اور ہتھیار مل رہے ہیں۔ وہ خود کو بھی بم دھماکے سے مار رہے ہیں۔ عام لوگوں کے لئے کوئی تحفظ نہیں ہے، ممتا بنرجی کی ریاست میں ترنمول کے غنڈے عام لوگوں کے انسانی حقوق چھین رہے ہیں، اس لئے پردیش کانگریس نے وکلاء کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے۔

شاہینہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں ملازمت کے متلاشی پرپولیس لاٹھیوں سے حملہ کرتی ہے۔تھانوں میں شکایت درج نہیں کی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں عام لوگ پولیس پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ کاٹنے والے کسے کہتے ہیں۔ اس لئے ریاست کی پولیس انتظامیہ پر کسی بھی طرح بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ عام لوگ خوفزدہ ہیں۔ پنچایت انتخابات میں ان پر سب سے زیادہ تشدد کیا گیا۔ ہمیں نہیں لگتا کہ انہیں قانونی مدد ملے گی۔ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ہمارے وکلاء ان کے ساتھ ہیں۔ ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔West Bengal Congress Set Up Committee With Advocates To Give Legal Help In Human Roght Violation Cases

ABOUT THE AUTHOR

...view details