اردو

urdu

ETV Bharat / state

'رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان ' - کانگریس اور بایاں محاذ

آج کانگریس اور بایاں محاذ کے رہنماوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

'رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان '
'رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان '

By

Published : Feb 12, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:44 AM IST

مغربی بنگال اسمبلی میں آج کانگریس اور بایاں محاذ کے رہنماوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی میں شکست کا بدلہ مرکزی حکومت ملک کے عوام سے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے لے رہی ہے۔

'رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان '

اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بایاں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی اور منوج چکرورتی نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ اس نے ملک کے ہر خاندان کو گیس سلینڈر فراہم کیا ہے مگر قیمت میں اضافہ کرکے بی جے پی نے لوگوں کو چولہا پر کھانا بنانے پر مجبور کردیا ہے۔

سوجن چکرورتی نے کہا کہ یہ فیصلہ دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کیا گیا ہے۔بی جے پی کی پالیسی ملک مخالف ہے۔

'رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان '

انہوں نے کہا کہ 2014میں گیس کی قیمت 500روپے سے بھی کم تھا اور اب یہ قیمت بڑھ کر 900روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سی پی آ ئی کے رہنما کاکہنا ہے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کرنے کی بات ہی نہیں ہے ۔ لیکن مرکزی حکومت نے ایسا کرکے لوگوں سے انتخابات میں شکست کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہی تھا تو دہلی انتخابات کے نتائج سے قبل کی جاتی ہے۔ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا ۔ لیکن دہلی اسمبلی انتخابات کے دوسرے دن ہی رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضا فہ کردیا ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details