کلکتہ لیدر کمپلیکس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس نئے لیدر کمپلیکس کے قائم ہونے سے چھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلکتہ لیدر کمپلیکس کو فی الحال پورے ایشیا میں اول مقام حاصل ہے اور آئندہ دنوں میں اس لیدر کمپلیکس کو پوری دنیا میں اول مقام دلانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف کولکاتا نہیں بلکہ کانپور بہت سے چمڑے کے تاجر کولکاتا میں کاروبار شروع کر رہے ہیں اور یہیں سے برانڈیڈ جوتے اور بیگ تیار ہونے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پورا ڈھانچہ تیار ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اتنا بڑا لیدر ہب پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوگا ۔اس موقع پر انہوں نے بان تلہ لیدر کمپلیکس کو" کرمدیگانتو" نام بھی دیا۔