اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی ایم سی ورکرز کو تنازع سے دور رہنے کی ہدایت - تنازعات

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے پارٹی کے رہنماؤں کو راشن کے معاملے میں کسی بھی طرح کے تنازعات سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا کی پارٹی ورکوں کو تنازعہ سے دور رہنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ ممتا کی پارٹی ورکوں کو تنازعہ سے دور رہنے کی ہدایت

By

Published : May 9, 2020, 4:31 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر سرکاری راشن میں بدعنوانی کرنے کے لگاتار الزامات لگ رہے ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ سرکاری فنڈ سے غریبوں اور ضرورت مندوں کے لئے مختص کئے گئے

وزیراعلیٰ ممتا کی پارٹی ورکوں کو تنازعہ سے دور رہنے کی ہدایت

راشن میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں بڑے پیمانے پر بد عنوانی کر رہےہیں۔جس پر ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئے میٹنگ میں واضح کر دیا کہ وہ راشن کے متعلق بدعنوانیوں سے دور رہیں۔

راشن اپنے پیسے تقسیم کریں سرکاری پیسے سے مسیحا بننے کی کوشس نہ کریں۔انہوں انتباہ کیا کہ اگر کوئی بھی راشن کی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ہماری جماعت کے لوگ بھی ملوث پائے گئے تو کسی طرح کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد ممتا بنرجی کی ضلعی قیادت کے ساتھ یہ پہلی میٹنگ تھی۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ترنمول کانگریس کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔

۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی نے پارٹی کے رہنماؤں کو اسپتالوں میں کس طرح سے کام ہو رہا ہے اس پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسری ریاستوں سے آنے والے محاضر مزدوروں کی حکومت ہر طرح سے مدد کریگی۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے پارٹی کے رہنماؤں کو واپس لوٹنے والے مزدوروں کی 14 دنوں کی گھریلو قرنطینہ کے بعد ان کو سو روزہ روزگار مہیا کرانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔آئندہ دس مئی کو ممتا بنرجی پارٹی کے اسمبلی ارکان کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details