2019 میں عام انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے بے تاشا خرچ کیے جانے کی رپورٹ منظر عام پر آ نے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ نے ناراضگی کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت عام انتخابات کے دوران اتنی رقم خرچ کرنا اہم موضوع بحث ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس اتنی بڑی رقم کہاں سے آئے اس پر کسی نے کبھی غور نہیں کیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ اس مر تبہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ اخراجات ہو ئے ہیں۔ اس مر تبہ 50 کروڑ یعنی(8.65ملین ڈالر) اخراجات ہوئے ۔ یہ کسی بھی اعتبار سے کم نہیں ہے۔ اس اعتبار سے 2024 عام انتخابات میں ایک لاکھ کڑوڑ روپے خرچ ہو سکتے ہیں۔