اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mamata Banerjee وشو بھارتی یونیورسٹی سے رابندر ناتھ ٹیگور کے نام کو مٹانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، ممتا - مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وشوبھارتی یونیورسٹی کے مخصوص مقامات رابندر بھون، اپاسنا گریہ، گوراپرنگن وغیرہ کو یونیسکو کے ذریعہ عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ساتھ ہی مرکزی حکومت کی مداخلت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

وشو بھارتی یونیورسٹی سے رابندر ناتھ ٹیگور کے نام کو مٹانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی
وشو بھارتی یونیورسٹی سے رابندر ناتھ ٹیگور کے نام کو مٹانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 10:40 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وشوبھارتی یونیورسٹی کے مخصوص مقامات رابندر بھون، اپاسنا گریہ، گوراپرنگن وغیرہ کو یونیسکو کے ذریعہ عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد ان مقامات پر لگائے گئے یادگاری پتھر کے تنازع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پتھروں پر وزیر اعظم مودی اور وائس چانسئلر ودیوت چکرورتی نام ہیں اور خود رابندر ناتھ ٹیگور کا نام غائب ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام تختیوں کو اگر فوری طور پر نہیں ہٹایا گیا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’شانتی نکیتن سے رابندر ناتھ ٹیگور کا نام ہٹا دیا جانا افسوس ناک ہے۔ اگر تختی نہیں ہٹائی گئی تو کل صبح 10 بجے سے ہمارے لوگ رابندر ناتھ کی تصویر کے ساتھ احتجاج پر بیٹھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee On NCERT ممتا بنرجی کی این سی ای آر ٹی پینل پر کی تنقید کی

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 'آج خوف، نفرت، اختلاف کا سازش کار، خود کو عظیم شانتی نکیتن کے چانسلر کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔ یہ ٹیگور کو بھی مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details