اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کے خاتمے کےلیے متحد ہونا لازمی' - وزیراعلیٰ ممتابنرجی

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے خاتمے کے لیے تمام مذاہب کے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔

'بی جے پی کے خاتمے کےلیے متحد ہونالازمی'
'بی جے پی کے خاتمے کےلیے متحد ہونالازمی'

By

Published : Dec 30, 2019, 6:38 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھارت میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اور ہمیشہ ایک رہنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ مذہب کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو ملک بدر ہونے نہیں دیا جا ئے گا۔

'بی جے پی کے خاتمے کےلیے متحد ہونالازمی'

انہوں نے کہاکہ بہار،اتردیش،راجستھان سمیت تمام ریاستوں کے لوگ مغربی بنگال میں رہتے ہیں۔ ان لوگوں سے پوچھا جائے کہ انہیں مغربی بنگال میں کبھی بھی کسی قسم کی کوئی دشواری ہوئی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ کاکہنا ہے کہ گجرات، اتردیش اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں معاملہ بالکل الگ ہے ۔ان ریاستوں کاکیاحال ہے یہ سب کو معلوم ہے ۔

'بی جے پی کے خاتمے کےلیے متحد ہونالازمی'

انہوں نے کہاکہ میں شہریت ترمیمی ایکٹ،این آرسی اور این پی آرکے خلاف تحریک چلانے کا عہد کیا ہے۔ اس میں تمام لوگوں کی شرکت ضروری ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کو مرکز سے ہٹانے کے لئے لوگوں کو ایک ساتھ ہونا ضروری ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد سے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف بڑےگ پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے اپنے تمام وزراءایم ایل اے کو ریاست کے تمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جلسہ، جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details