اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نجی اسپتالوں کا لائسنس منسوح کردیا جائے گا' - threaten to

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج درگا پور میں نجی اسپتالوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہیلتھ کارڈ ہولڈروں کو نظر انداز کیا گیا تو ان کے لائسنس کو منسوخ کردیا جائے گا۔

'نجی اسپتالوں کا لائسنس منسوح کردیا جائے گا'
'نجی اسپتالوں کا لائسنس منسوح کردیا جائے گا'

By

Published : Feb 13, 2020, 11:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:39 AM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج درگا پور میں نجی اسپتالوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہیلتھ کارڈ ہولڈروں کو نظر انداز کیا گیا تو ان کے لائسنس کو منسوخ کردیا جائے گا۔

'نجی اسپتالوں کا لائسنس منسوح کردیا جائے گا'

مغربی بنگال حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے نفاذ کیلئے کئی نجی اسپتالوں کو لسٹنگ کیا ہے۔

مغربی بردوان ضلع میں ضلع انتظامیہ کی میٹنگ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اعلیٰ افسران، بیوروکریٹس اور عوامی نمائندوں سے کہا کہ اگر کوئی ہیلتھ کیئر کارڈ ہولڈر علاج کی خاطر لسٹ میں موجود نجی اسپتال میں جاتا ہے اور اس کا علاج نہیں ہوتا ہے تو پولیس اسٹیشن میں درج ہونے کے بعد کارروائی لازمی ہوگی۔

'نجی اسپتالوں کا لائسنس منسوح کردیا جائے گا'

اعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع پولس افسران سے کہا کہ اگر کوئی شکایت درج کراتا ہے تو اس کی درخواست پر فوری کارروائی ہونی چاہیے اور اگر پولس افسران کارروائی کرنے میں تاخیر کرتے ہیں ڈسٹرکٹ کلکٹر دفتر میں شکایت کی جائے گی۔

ممتابنرجی نے کہا کہ اگر کوئی پرائیوٹ اسپتال علاج کرنے سے انکارکرتا ہے تو ان کے لائسنس کو رد کردیا جائے گا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اسپتال علاج مفت میں نہیں کرتی ہے بلکہ ریاستی حکومت علاج کا روپیہ فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریاست میں مرکز حکومت آیوشمان بھارت پروجیکٹ کو نافذ نہیں کیا ہے۔

وزیرا علیٰ کے مطابق ان کا ہیلتھ کیئر پراجیکٹ آیوشمان بھارت سے کہیں بہتر ہے۔ کچھ عرصہ قبل وزیر مملکت برائے صحت چندریما بھٹاچاریہ نے کہا تھا کہ بنگال پہلے سے ہی حکومت بہتر علاج فراہم کررہی ہے۔

چندریما بھٹاچاریہ نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر پروجیکٹ 7 دسمبر2016میں شروع کیا گیا تھا۔ بھٹاچاریہ نے کہا کہ آیوش مان میں صرف پانچ فیصد علاج کا فراہم کیا جاتا ہے جب کہ ہمارے اسکیم میں ہم صرف پانچ فیصد کا بوجھ مریض پر ڈالتے ہیں باقی حکومت فراہم کرتی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 13لاکھ گھرانے اس اسکیم سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details