جھاڑگرام: مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج پہلی مرتبہ قبائلیوں سے خطاب کے دوران یکساں سول کوڈ پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ آئین اور وفاقی ڈھانچے کے تکثیری نظریات کے خلاف ہے۔ ملک کی مختلف برادریوں کے خاندانی رسوم و رواج میں فرق پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو ایک ہی صف میں نہیں کھڑا کیا جاسکتا ہے۔
قومی سطح پر کانگریس اور بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کے باوجود آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کو کمزور کرنے کےلئے کانگریس اور بائیں محاذ نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یوم قبائلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں رام، بام، کانگریس سب ایک ہیں۔ بدقسمتی سے، وہاں انڈیا ہے اور یہاں پر ہمارے ساتھ دھوکہ ہے۔بی جے پی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ کوئی شرم نہیں۔ لوگوں کے اصول ہوتے ہیں۔ اس پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔ ہماری لڑائی بنگال میں سی پی ایم کے خلاف ہے، بنگال میں کانگریس کے خلاف ہے، اگر وہ ایسا کرتے رہیں گے۔