کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک نام میں دس چیزیں ہوسکتی ہیں اشوک ستون ہر کوئی استعمال کرتا ہے۔ مسئلہ کیا ہے؟۔نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ، این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر نے کہاکہ کئی مہینے پہلے، این سی ای آر ٹی کے پینل نے اس طرح کی ایک تجویز لکھ کر ہمیں ایک رپورٹ بھیجی تھی۔ ہم نے ابھی کچھ فیصلہ نہیں کیا ہے۔
بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے کہا کہ وہ 200 سال کی تاریخ جانتے ہیں، ہم 5000 سال کی تاریخ جانتے ہیں۔ کلکتہ کولکاتابن گیا، گوہاٹی گواہاٹی بن گیا، نام بدلنے میں کیا حرج ہے؟ ہندوستان انڈیا بن گیا اب انڈیابھارت بن رہا ہے۔
G-20 سربراہی اجلاس کے بعد حالیہ آسیان پروگرام کے دعوت نامہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کا وزیر اعظم بھی کہا گیا تھا۔ جس کو لے کر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نےسخت اعتراض کیا تھا۔اس مرتبہ نصابی کتابوں میں تبدیلی کو لے کر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔