اردو

urdu

ETV Bharat / state

CM Mamata Banerjee Slam Central Govt بھیک نہیں مرکزی حکومت سے اپنا حق مانگ رہی ہوں، ممتا بنرجی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ریاست کو محروم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوبی سی سےتعلق رکھنے والے طبقات سے لے کر 100دن کام کے اسکیم تک میں مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو محروم کردیا ہے۔Mamata Banerjee Slam Central Govt Over Out Standing Of Grants

بھیک نہیں مرکزی حکومت سے اپنا حق مانگ رہی ہوں
بھیک نہیں مرکزی حکومت سے اپنا حق مانگ رہی ہوں

By

Published : Jan 19, 2023, 9:02 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے اس معاملے کو مختلف پلیٹ فارم پر اٹھایا مگر آج اس لہجے میں سختی لاتے ہوئے کہا کہ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ کب تک چلتا ہے۔ میں بھیک نہیں مانگوں گی۔ میں بھکاری نہیں ہوں۔

انہوں نے ریاست کے عوام سے کہا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مرکزی حکومت نے تمام فنڈ ز کو روک دیا ہے ۔ہمارے 6000ہزا ر کروڑ روپے باقی ہیں ۔ ہمیں 100 دن کے کام کے پیسے نہیں ملے ہیں۔" 10 کروڑ کام کے دن بنائے گئے ہیں۔ لیکن، مرکز نے انہیں رقم نہیں دی۔ ممتا نے کہا کہ ریاست نے سارا پیسہ ادا کیا ہے۔

ممتا نے بی جے پی لیڈروں اور وزراء کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ ریاست کا پیسہ لے رہے ہیں، لیڈر آکر کہتے ہیں کہ یہ سب کس نے دیا؟ مچھلی کے تیل میں تلی ہوئی مچھلی، ریاستی حکومت ٹیکس نہیں وصول کرتی۔ یہ مرکز کی طرف سے ہے۔ ہمیں 60 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہے، ہم پیسہ نہیں دے رہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں مرکزی حکومت سے بھیگ نہیں مانگو ں گی اور نہ بھکاری ہوں ۔اگر اگر مجھے بھیک چاہیے تو میں ماؤں بہنوں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، لڑکیوں سے مانگوں گا۔

مرکز کی طرف سے گرانٹ کی یقین دہانی کے بعد ہی گزشتہ سال کے اواخر سے ریاست میں آواس یوجنا کا کام زوروں پر شروع ہوا۔ نوبنونے تقریباً جنگی پیمانے پر کام کیا اور 20تاریخ تک 11لاکھ درخواستوں کو فائنل کیا ۔مگر اب مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ جب تک پرانی رقم کا حساب نہیں مل جاتا ہے اس وقت تک وزیر اعظم گرامین آواس یوجنا کے لیے نئی رقم جاری نہیں کی جائے گی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور سیلاب متاثر کی راحت کاری کےلئے مرکزی حکومت نے جو وعدے کئے تھے اس کو پورا نہیں کیا ۔خیال رہے کہ آواس یوجنا اور مڈڈے میل کی مرکزی حکومت کی ٹیمیں جانچ کررہی ہیں کہ اس کا صحیح استعمال ہورہا ہے یا نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں دیمک کاٹ لے تو بھی مرکزی ٹیم دورہ کرتی ہے مگر جب بی ایس ایف گولی چلاتی ہے تو کتنی ٹیمیں بھیجتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee In Meghalaya وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی میگھالیہ کی عوام سے بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل

وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے او بی سی طلباء کو دی جانے والی گرانٹ کی رقم بھی روک دی ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ ہم نے 17 فیصد obc محفوظ کر رکھا ہے، انہوں نے اوبی سی فنڈ روک دیا ہے۔ممتا بنرجی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان چہرہ ہرجگہ نظر آتا ہے۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی علی پور دوار کے ہاسیمارا سباشینی گراؤنڈمیں جائزہ میٹنگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details