کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی آئی ایم کے 34برسوں میں بائیکاٹ کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا جاتا تھا۔کبھی اسکول کا بائیکاٹ تو کبھی کالج کا بائیکاٹ کیا جاتا تھا مگر آج حالات معمول پر ہے۔
ممتا بنرجی نے بوگتوئی میں جوکچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔مرکزی ایجنسیوں کی جانچ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ۔جائدادیں ضبط کرلی گئیں مگر معاوضہ نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ چٹ فنڈ سی پی آئی ایم کے دور میں فروغ پایا مگر گرفتاریاں ترنمول کانگریس کے لوگوں کی ہوئیں ۔کیوں کہ سی پی آئی ایم ، بی جے پی کے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں ۔اب بنگال میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔ لیکن بی جے پی اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اس کے برعکس ویڈیو پھیلا رہی ہے۔ آپ جوابی ویڈیو بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جھوٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سینئر افسران اور سابق بیورو کریٹس کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا زیادہ ضروری
وزیر اعلی ممتابنرجی نے یہ بھی کہاکہ مرکزی حکومت نے 100دن کام اسکیم کا فنڈ روک دیا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے اسکیم کو نہیں روکا ہے۔سڑک کی تعمیر سے 5 لاکھ جاب کارڈ ہولڈروں کو کام ملے گا۔