اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے وزیرریل کو خط لکھا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریلوے کی وزارت سے کہا ہے کہ کولکاتا شہر میں بننے والے نئے ماجر ہاٹ برج کو جلد سے جلد منظوری دے۔اس سے قبل حکومت نے جو ڈیڈ لائن مقرر کی تھی وہ فیل ہوچکا ہے

ممتا بنرجی نے ریلوے وزیرکوخط لکھا
ممتا بنرجی نے ریلوے وزیرکوخط لکھا

By

Published : Nov 26, 2019, 5:44 PM IST

مرکزی وزیر پیوش گوئل کے نام خط میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ذاتی طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برج کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف فیل ہوچکا ہے۔چوں کہ دسمبر میں تعمیر مکمل ہونا ہے اس لیے اس کو منظوری دی جائے۔

ممتابنرجی نے خط میں لکھاہے کہ میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ ذاتی طور پرمداخلت کرتے ہوئے ریلوے برج کی تعمیرکومنظورہ دیں۔

انہوں نے کہاکہ اس برج کی اہمیت کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اہم برج ہے۔ اس کے بغیر جنوبی کولکاتا کے ٹریفک نظام کوبہتر نہیں بنایا جاسکتاہے۔

ممتا بنرجی نے ریلوے وزیرکوخط لکھا

محترمہ ممتابنرجی نے کہاکہ گنگاساگر میں پورے ملک سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ اس برج کے ذریعہ ہی سینکڑوں افراد گنگاساگر جاتے ہیں۔ اگر یہ برج وقت پر بن جاتاہے تومیلے میں آنے والے ہزاروں افراد اضافی سفر کرنے سے بچ جائیں گے۔

ممتا بنرجی نے ریلوے وزیرکوخط لکھا

واضح رہے کہ ماجرہاٹ برج کاایک حصہ سیالدہ بج بچ سیکشن کے درمیان گرگیاتھا۔اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ متعدد افرادزخمی ہوئے تھے۔

ریلوے انتظامیہ نے برج کی تعمیر کااعلان کیا تھا۔ لیکن ریلوے انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب برج کی تعمیری کام التو ہے۔اس سے لوگوں کوبڑی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details