اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مزدوروں کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک اس وقت کورونا بحران سے دوچار ہے لیکن چند افراد سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ بیرون ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کے ساتھ کسی بھی طرح کی سیاست اور اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جا ئے گی۔

'مزدوروں کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'
'مزدوروں کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'

By

Published : Jun 4, 2020, 6:07 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت دوسری ریاستوں سے واپس آنے والے غیر مقیم مزدوروں کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ غیر مقیم ورکروں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور اگر کوئی ان ورکروں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

'مزدوروں کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے غیر مقیم مزدوروں کی واپسی کا کرایہ ادا کیا ہے۔ تارکین وطن کی وطن واپسی کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

اس کے باوجود کچھ لوگ تارکین وطن کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے اگر تارکین وطن کو مشتعل کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

بنگال میں بھی، پچھلے چند ہفتوں میں لاکھوں تارکین وطن مزدور بیرونی ریاستوں سے واپس آئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ لوگ تارکین وطن کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔ریاستی حکومت نے تارکین وطن کا واپسی کا کرایہ ادا کیا ہے۔

'مزدوروں کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا'

10جون تک 10 لاکھ غیر مقیم مزدور ریاست میں واپس آئیں گے۔اس کے بعد بھی کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ غیر مقیم مزدوروں کو بنگال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اگر بنگال میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو اتنی بڑی تعداد میں لوگ واپس کیسے آتے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر کوئی ان کے نام پرسیاست کرکے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ انتظامی افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں مناسب اقدامات کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details