اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 15جون تک لاک ڈاون میں توسیع

ممتا بنرجی کی قیادت والی بنگال کی حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے لاک داؤن میں 15 جون تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال میں 15جون تک لاک ڈاون میں توسیع
مغربی بنگال میں 15جون تک لاک ڈاون میں توسیع

By

Published : Jun 1, 2020, 2:20 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے شرائط کے ساتھ کچھ رعایتیں دیتے ہوئے ریاست میں لاک ڈاون کو دہفتہ کے لئے بڑھا کر اس کی مدت 15تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال میں 15جون تک لاک ڈاون میں توسیع

ریاستی حکومت کی طرف سےسوموار کو سرکاری ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی۔

اس سے پہلے مرکزی وزارت داخلہ نے پورے ملک میں گزشتہ دو مہینوں سے بھی زیادہ عرصہ سے نافذ لاک ڈاون کو اب صرف کنٹینمنٹ زون تک محدود کرکے اس کی مدت 30جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

مغربی بنگال کے علاوہ اب تک پنجاب اور مدھیہ پردیش نے لاک ڈاون کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو نے کے باوجود دیگر ریاستوں کے مقابلے یہاں کے حالات بہتر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال حکومت نے 15 جون تک لاک ڈاؤن توسیع میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور حکومت کو اس وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ 15 جون کے بعد حالات میں نمایاں بہتری ہوئی تو عوام کو مکمل راحت دینے پر غورکیا جا ئے گا۔

عوام سے احتیات برتنے کی اپیل کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاکہ ان لوک ون جاری ہے۔ان لوک کے چوتھے مرحلے تک ملک کو اس وباءسے نجات مل سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details