اردو

urdu

ETV Bharat / state

' عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں'

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے چیلنج پر کوئی تبصرہ کیے بغیر کہاکہ اگر ہم لوگ جھوٹ بول رہے ہیں تو شاہ کیا بتاسکتے ہیں سچائی کیا ہے۔

' عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں'
' عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں'

By

Published : Jan 22, 2020, 11:22 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:41 AM IST


مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دارجلنگ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احتجاج کرنے والے لوگ اگرجھوٹ بول رہے ہیں تو امت شاہ خود ہی بتائیں کہ سچائی کیا ہے۔

' عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں'

انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت ملک کی معیشت پر توجہ دینے کے بجائے ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے آج دارجلنگ میں شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف ریلی کی قیادت کی ۔

وزیر اعلیٰ نے پہاڑی شہریوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائےگی اور وہ پہاڑی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں ۔

' عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں'

مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم ہمارے ووٹوں سے ہمیں بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا آج ہمیں آزادی سے بات کرنی کی اجازت ہے؟ جب تک یہ کالا قانون منسوخ نہیں ہوجاتا ہے اس وقت تک ان کی تحریک جاری رہے گی ۔

گزشتہ کل لکھنو میں امیت شاہ کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم لگ ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری حکومت کنفیوزن کی شکار ہے ۔جس کو چاہتی ہے اسے پاکستانی کہہ کر تنقید کرتے ہیں۔انہیں سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں نہ کہ پاکستانی ۔ہردن ان کی باتوں میں تضادات سامنے آتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شاہ کہتے ہیں کہ ہم جھوٹ بول رہے ہیں اگر ہم جھوٹ بول رہے ہیں تو کیا شاہ نے خود سچ بولا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون نفرت انگیز ہے اور اس کا مقصدملک کے عوام کو آپس میں لڑانا ہے ۔لیکن میں ملک کے عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرنے دیں گی ۔

' عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کیوں'

انہوں نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے اور یہاں سے ایک بھی گورکھا کو نکالنے نہیں دیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’ملک کی معیشت انتشار کی شکار ہے۔ ملک میں روزگار نہیں ہے۔ بی جے پی ان ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ”ممتا نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک میں نفرت کی سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا کام لوگوں کو گولی مارنا ، لوگوں کو مارنا اور آگ لگانا ہے۔ ہم بنگال میں ایک بھی حراستی کیمپ کی اجازت نہیں دیں گے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details